ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوکرین پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ ہوا تو جنگ کی نوعیت بدل جائے گی:نیٹو

یوکرین پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ ہوا تو جنگ کی نوعیت بدل جائے گی:نیٹو

Thu, 24 Mar 2022 20:48:52    S.O. News Service

کیف ،24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانزاسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر حملہ نیٹو اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔ اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دینے سے باز رہے، صدر پوتین نے کافی بڑی غلطی کی ہے اور اگر یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تو جنگ کی نوعیت بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کی حمایت کرتاہیلیکن جنگ کا حصہ نہیں جبکہ اس جنگ کو یوکرین تک محدود رکھنا انتہائی ضروری ہے۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اگرچہ نیٹو یوکرین جنگ کا حصہ نہیں ہے تاہم کسی بھی وقت اتحادیوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے نیٹو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی جنگ میں جیت کسی کی بھی نہیں ہوتی،روس بھی کبھی بھی ایٹمی جنگ نہیں جیت سکتا، نیٹو تنازعہ کا حصہ نہیں ہے تاہم وہ یوکرین کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔نیٹوسربراہ نے روس کی حمایت کرنے پر چین اور بیلاروس پر بھی تنقید کی انہوں نے کہا ہے کہ امید کرتاہوں کہ نیٹو ممالک چین کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلائیں گے۔


Share: